ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رشوت معاملہ: سی بی آئی نے طیارہ سودے میں درج کیا آئی اے ایف حکام اورسوئس کمپنی پر کیس یوپی اے حکومت میں ہوئی تھی ڈیل 

رشوت معاملہ: سی بی آئی نے طیارہ سودے میں درج کیا آئی اے ایف حکام اورسوئس کمپنی پر کیس یوپی اے حکومت میں ہوئی تھی ڈیل 

Sun, 23 Jun 2019 11:07:17    S.O. News Service

نئی دہلی،23/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے سال 2009 میں 75 بنیادی ٹرینر طیاروں کی خریداری میں مبینہ بے قاعدگیوں کو لے کر ایئر فورس، وزارت دفاع کے نامعلوم افسران، اسلحہ ڈیلر سنجے بھنڈاری اور سوئٹزرلینڈ کی ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی پلیٹس ہوائی جہاز لمیٹڈ کے حکام کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔سی بی آئی کا الزام ہے کہ اس سودے میں مبینہ طور پر 339 کروڑ روپے کی رشوت دی گئی تھی۔سی بی آئی نے بھنڈاری اور دیگر ملزمان کے ٹھکانوں پر دہلی اور ارد گرد کے علاقے میں چھاپہ ماری کی۔حکام نے بتایا کہ کئی جگہوں پر چھاپہ ماری کی جائے گی۔سی بی آئی کی جانب سے درج کئے گئے ایف آئی آر میں اسلحہ ڈیلر سنجے بھنڈاری کی کمپنی کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس کا آفس دہلی کے پنچ شیل پارک میں ہے۔ٹرینر ایئر کرافٹ کا استعمال ایئر فورس جوائن کرنے والے کیڈیٹس کو پرواز بھرنا سکھانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ہندوستانی فضائیہ نے مقامی HTP-32میں مسلسل خامیاں آنے کے بعد اس کے آپریشن بند کرنے کے بعد پلیٹس طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔منموہن سنگھ حکومت نے 75 پلیٹس طیارے خریدنے کے لئے 2,896کروڑ روپے کی ڈیل کی تھی۔


Share: